Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی،کے ٹی آر کا عوام سے اظہارتشکر

جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی،کے ٹی آر کا عوام سے اظہارتشکر

حیدرآباد 6فروری (یواین آئی ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات میں تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آ رایس کی شاندار کامیابی کے بعد ریاست کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج کے ٹی راما راو نے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔جی ایچ ایم سی کے انتخابات کی مہم کے ٹی راما راو کی قیادت میں چلائی گئی تھی جس میں ٹی آر ایس کو 150رکنی جی ایچ ایم سی میں دو تہائی نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔کل رات نتائج کے اعلان کے بعد وہ آج صبح عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے نکل پڑے ۔ کے ٹی راما راؤ، وزیر ٹی سرینواس یادو کے ساتھ سکندرآباد کے پدماراو نگر کی مہابلی بستی پہنچے ۔ان دونوں وزرا نے عوام کا شکریہ ادا کیااوران کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر راما راو نے کہاکہ حزب اختلاف جماعتوں کے لیے یہ موزوں وقت ہے کہ وہ یہ محسوس کریں کہ عوام کے اعتماد پر وہ کتنا اترے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی انتخابی وعدوں کو پوراکرے گی۔

TOPPOPULARRECENT