Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے اولڈ سٹی تلگودیشم کی تیاری

جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے اولڈ سٹی تلگودیشم کی تیاری

ڈیویژنس کے مسائل کا جائزہ، کل کارکنوں کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (پریس نوٹ) مجوزہ بلدی انتخابات کے پیش نظر تلگودیشم پارٹی اولڈ سٹی نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ چنانچہ اس خصوص میں ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری و اولڈ سٹی انچارج تلگودیشم پارٹی جناب علی بن ابراہیم مسقطی نے پرانے شہر کے تمام بلدی ڈیویژنس کی حد بندی کا احاطہ کرتے ہوئے جنگی خطوط پر مذکورہ کاموں کا آغاز کردیا ہے۔ پرانے شہر میں تلگودیشم پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے علی مسقطی نے سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے اور تمام بلدی ڈیویژنس کا نہ صرف جائزہ لیا جائے گا بلکہ تلگودیشم پارٹی اولڈ سٹی کے آفس کوٹلہ عالیجاہ پر مختلف قائدین و کارکنوں کا خصوصی اجلاس 7 ڈسمبر سے طلب کرتے ہوئے مجوزہ بلدی انتخابات کے تناظر میں حکمت عملی کو قطعیت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں منعقدہ اجلاس کے دوران جدید ڈیویژنس کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پولنگ ایجنٹ کو خصوصی تربیت ماہرین الیکشن کے ذریعہ مذکورہ دفتر پر دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT