Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے لوک ستہ اور عام آدمی میں اتحاد

جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے لوک ستہ اور عام آدمی میں اتحاد

خاندانی سیاست کی مخالفت ، سرینواس ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس) : تلنگانہ لوک ستہ پارٹی اور تلنگانہ عام آدمی فرنٹ نے آج یہاں ایک دوسرے سے اتحاد کرتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات تلنگانہ لوک ستہ پارٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری پی سرینواس ریڈی نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ جمہوریت ایک مخصوص خاندان یا پھر عوامی نمائندوں کے حد تک محدود ہوگئی ہے ۔ اب چونکہ عوامی جمہوریت کی شدید ضرورت ہے ایسے میں عوام کے ذریعہ عوام تک جمہوریت کو پہونچانے کی ضرورت ہے ۔ جس کے ذریعہ اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اسی مقصد کے تحت تلنگانہ عام آدمی فرنٹ اور تلنگانہ لوک ستہ پارٹی اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب جب کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے مجوزہ انتخابات بالکل قریب ہیں ۔ ایسے میں دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کوشش رہے گی کہ کم از کم 100 وارڈس پر انتخابی نمائندوں کو میدان میں اتارا جائے ۔ کیوں کہ دیگر پارٹیاں اپنی طاقت اور رقم کے ذریعہ حصول ووٹ میں لگی ہوئی ہیں تاہم فرنٹ اور لوک ستہ اس طرح کی حرکتوں کے برخلاف کام کرتے ہوئے عوام کے مسائل کی حتی الامکان یکسوئی کا عوام کو بھروسہ دلایا جائے گا ۔ سرینواس ریڈی نے دوران پریس کانفرنس عوامی معلومات پر مشتمل پوسٹرس کا رسم اجراء انجام دیا اور بتایا کہ عوام سے تائید و حمایت کے لیے امیدوار عوام سے ملاقات کریں گے اور حقیقی مسائل پر توجہ دلائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی طاقت ہی سیاست میں تبدیلی لاسکتی ہے ۔ اسٹیٹ جنرل سکریٹری تلنگانہ لوک ستہ پارٹی نے بتایاکہ عنقریب دونوں پارٹیوں کے مشترکہ منشور کو جاری کیا جائے گا اور عوام کو اس بات کا تیقن دلایا جائے گا کہ ان کے مشترکہ نمائندوں کے انتخاب کی صورت میں منشور کے مطابق انقلابی تبدیلیوں کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT