Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی حدود میں بس شلٹرس کو عصری بنانے کے اقدامات

جی ایچ ایم سی حدود میں بس شلٹرس کو عصری بنانے کے اقدامات

۔86 نئے بس شلٹرس کی نشاندہی ، وزیر بلدی نظم و نسق کا کونسل میں بیان
حیدرآباد۔21مارچ (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے بلدی حدود میں فی الحال 1221 بس شیلٹرس موجود ہیں اور مزید 47 نئے بس شیلٹرس کی تعمیر کیلئے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ریاستی حکومت مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے توسط سے شہر میں 826 نئے ماڈرن بس شیلٹرس کی تعمیر کے اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں عوامی خانگی شراکت داری کے طریقہ کار کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آج تلنگانہ قانون ساز کونسل میں رکن قانون ساز کونسل جناب سید امین الحسن جعفری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے پرانے شہر میں 86نئے بس شیلٹرس کی تعمیر کا منصوبہ تیا رکیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں تعمیری کاموں کے آغاز کیلئے احکام کی اجرائی کا عمل باقی ہے جبکہ تمام مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں تعمیر کئے جانے والے ان بس شیلٹرس کے متعلق جو منصوبہ تیا رکیا گیا ہے اس کے مطابق یہ بس شیلٹر س خانگی کمپنیوں کے اشتراک سے تعمیر کئے جائیں گے۔جناب سید امین الحسن جعفری کی جانب سے کئے گئے استفسار کے جواب میں ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ پرانے شہر میں بھی عصری بس شیلٹرس کی تعمیر کے منصوبہ کو قطعیت دی جا چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT