Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / جی ایچ ایم سی سیکشن آفیسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

جی ایچ ایم سی سیکشن آفیسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد 24 مارچ (سیاست نیوز) انٹی کرپشن بیورو کی کارروائی میں جی ایچ ایم سی کے سیکشن آفیسر اور اٹنڈر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے سی بی مسٹر راما کرشنا نے بتایا کہ سید غوث ساکن ملک پیٹ اپنے مکان کی توسیع و تعمیر کیلئے جی ایچ ایم سی سرکل IV سے اجازت کیلئے درخواست داخل کی تھی جس پر وہاں کے سی

حیدرآباد 24 مارچ (سیاست نیوز) انٹی کرپشن بیورو کی کارروائی میں جی ایچ ایم سی کے سیکشن آفیسر اور اٹنڈر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے سی بی مسٹر راما کرشنا نے بتایا کہ سید غوث ساکن ملک پیٹ اپنے مکان کی توسیع و تعمیر کیلئے جی ایچ ایم سی سرکل IV سے اجازت کیلئے درخواست داخل کی تھی جس پر وہاں کے سیکشن آفیسر مہدی علی نے انہیں مبینہ طور پر گذشتہ دو ماہ سے ہراساں کررہے تھے اور تعمیر کیلئے آرڈر جاری کرنے کے عوض 30 ہزار روپئے کا مبینہ طور پر مطالبہ کررہے تھے ۔ جس پر مسٹر سید غوث نے اینٹی کرپشن بیورو کے دفتر واقع بنجارہ ہلز سے رجوع ہوکر اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کروائی تھی اور آج بیورو کے عہدیداروں نے سیکشن آفیسر کے خلاف خفیہ کارروائی کیلئے سردار محل جی ایچ ایم سی آفس پہنچ گئے ۔ درخواست گذار مسٹر غوث نے وہاں کے اٹنڈر ومشی کو رشوت کی رقم حوالے کر کے اسے سیکشن آفیسر مہدی علی کو سونپنے کیلئے کہا جہاں پر بیورو کے عہدیداروں نے دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ سیکشن آفیسر اور اٹنڈر کو فوری گرفتار کرلیا گیا اور ان کے مکانوں پر بیورو کے عہدیداروں نے آج رات دھاوے کرتے ہوئے بعض اشیاء ضبط کرلئے ۔ گرفتار شدہ جی ایچ ایم سی ملازمین کو کل اینٹی کرپشن بیورو کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT