Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی میں شہر سے قریب کے مواضعات کو ضم کیا جائیگا

جی ایچ ایم سی میں شہر سے قریب کے مواضعات کو ضم کیا جائیگا

حیدرآباد 11 مارچ (ایجنسیز) ریاستی حکومت اس مرتبہ منعقد ہونے والے اسمبلی سیشن میں تلنگانہ اسٹیٹ میونسپلٹیز ایکٹ 1965 میں ترمیم کرنے تیار ہے تاکہ حیدرآباد سے قریب واقع مواضعات کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ضم کرنے کی راہ ہموار ہوسکے۔ جی ایچ ایم سی کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں میں زیادہ آبادی کے دیہاتوں کو بھی قریبی بلدیات یا کارپوریشنس میں ضم کیا جائے گا۔ محکمہ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق دیہاتوں کو کارپوریشن اور بلدیات میں ضم کرنے کا مقصد ولیجس میں ترقی کو باضابطہ کرنا اور بہتری لانا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT