Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی میں کانفرنس ہال کی تعمیر : کمشنر جی ایچ ایم سی

جی ایچ ایم سی میں کانفرنس ہال کی تعمیر : کمشنر جی ایچ ایم سی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شہر کی ترقی و دیگر امور کے متعلق اجلاسوں کے انعقاد کے لیے شہر کی پانچ ستارہ ہوٹلوں کا رخ کرنے کا سلسلہ اب بند ہوجائے گا اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے بڑے اخراجات پر روک لگ جائے گی ۔ مسٹر سومیش کمار کمشنر و اسپیشل آفیسر بلدیہ نے صدر دفتر جی ایچ ایم سی میں عصری سہولتوں سے آراستہ کانفرنس ہال کی تعمیر کو منظوری دیتے ہوئے تیز رفتار کاموں کی تکمیل کا جائزہ لیا ۔ بلدیہ کی جانب سے متعلق کئے جانے والے بڑے جائزہ اجلاس کے لیے فیس میں مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے عہدیدار شریک ہوتے ہیں ان کے انعقاد میں دشواریاں پیش آرہی تھیں اور اس مقصد کے لیے ہوٹل یا پھر خانگی کانفرنس ہالس پر انحصار کرنا پڑرہا تھا ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مسٹر سومیش کمار نے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے صدر دفتر واقع ٹینک بنڈ میں عصری سہولتوں سے آراستہ کانفرنس ہال کی تعمیر کا فیصلہ کیا اور آج تعمیری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عاجلانہ تکمیل کی ہدایت جاری کی ۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ جی ایچ ایم سی کے شعبہ انجینئرنگ کے علاوہ ٹاون پلاننگ کے عہدیدار موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT