Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی میں 100 کروڑ روپئے کے اسکام پر چیف سکریٹری برہم

جی ایچ ایم سی میں 100 کروڑ روپئے کے اسکام پر چیف سکریٹری برہم

حیدرآباد 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری راجیو شرما نے جی ایچ ایم سی حدود میں سڑکوں کی تعمیر کے دوران پیش آئے 100 کروڑ روپئے کے اسکام پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس دوران تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی ایک رکن نے الزامات عائد کئے جانے کے بعد رضاکارانہ طور پر دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ حالیہ بارش میں سڑکوں کی انتہائی خستہ حالت پر حکومت اور بلدیہ کو عوامی برہمی کا سامنا ہے۔ تعمیر و مرمت کے کام جنگی خطوط پر انجام دینے کے بجائے حکومت تساہل برت رہی ہے اور دوسری طرف تعمیرات میں 100 کروڑ روپئے کا اسکام منظر عام پر آیا جس سے عوامی برہمی اور بڑھ گئی۔ اپوزیشن جماعتیں اسکام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کررہی ہیں۔ چیف سکریٹری راجیو شرما نے کمشنر جی ایچ ایم سی سے اسکام کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔ اعلیٰ سطحی تحقیقات کے احکام بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT