Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / جی ایچ ایم سی پر تلگودیشم ۔ بی جے پی کا قبضہ یقینی، حیدرآباد کی ترقی کا وعدہ

جی ایچ ایم سی پر تلگودیشم ۔ بی جے پی کا قبضہ یقینی، حیدرآباد کی ترقی کا وعدہ

ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے کے ٹی آر کا مضحکہ خیز دعویٰ مسترد، نظام کالج گراؤنڈس پر چندرابابو نائیڈو کا خطاب
حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) دونوں ریاستوں کی ترقی تلگودیشم پارٹی کا مقصد رہا ہے اور تلگودیشم پارٹی نے کبھی ریاست تلنگانہ کی مخالفت نہیں کی۔ صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے آج نظام کالج گراؤنڈ پر منعقدہ عظیم الشان انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران یہ دعویٰ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ جب کبھی مرکز سے کوئی نمائندہ ریاست کے دورہ کے لئے پہونچتا ہے تو وہ نہ صرف آندھراپردیش کے مسائل کے حل کے لئے متوجہ کرواتے ہیں بلکہ ریاست تلنگانہ کے مسائل بالخصوص کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ تلگودیشم پارٹی کے صدر نے پرزور لہجہ میں کہاکہ آندھراپردیش اور تلنگانہ جیسی دو ریاستیں ان کی دو آنکھیں ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کی ترقی میں تلگودیشم پارٹی کا اہم کردار رہا ہے اور تلگودیشم دور حکومت میں ہی شہر حیدرآباد کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر عالمی سطح پر شناخت بنائی گئی۔ اُنھوں نے واجپائی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے دور کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ واجپائی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے بھی حیدرآباد کی ترقی کے لئے کئی اسکیمات کو منظوری دی جس کے نتیجہ میں شہر حیدرآباد کو آئی ٹی کا مرکز بنایا جاسکا۔ مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے بتایا کہ مستقبل بھی تلگودیشم پارٹی حیدرآباد کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انھوں نے ریاست کی تقسیم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ تلگودیشم نے ریاست کی تقسیم سے کسی کو نقصان ہونے نہیں دیا۔ انھوں نے پارٹی کیڈر اور عوام کو مشورہ دیا کہ وہ تلگودیشم ۔ بی جے پی اتحاد کو کامیاب بنائیں تاکہ حیدرآباد کی ترقی کو جاری رکھا جاسکے۔ مرکزی وزیر مسٹر جے پی نڈا نے اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہاکہ شہر حیدرآباد کے بلدی انتخابات میں تلگودیشم ۔ بی جے پی اتحاد کی کامیابی شہر کی ترقی کی ضمانت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں شہر حیدرآباد کو اس لئے کلیدی اہمیت حاصل ہے کیوں کہ یہ شہر نہ صرف دو ریاستوں کا دارالحکومت ہے بلکہ یہ ایک تاریخی شہر ہے جس کی ترقی سابق این ڈی اے دور حکومت میں ہوئی۔ مرکزی وزیر نے شہر حیدرآباد کی صنعتی و تجارتی ترقی کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کو مسٹر نائیڈو کی دور اندیشی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد کی ترقی کے لئے نئی راہوں کا تعین ضروری ہے اسی لئے بی جے پی اور تلگودیشم اتحاد نے شہر کی ترقی کے منصوبہ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ (سلسلہ صفحہ 8 پر)

Top Stories

TOPPOPULARRECENT