Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کا 14 فبروری کو ’گاربیج ڈے ‘: جناردھن ریڈی

جی ایچ ایم سی کا 14 فبروری کو ’گاربیج ڈے ‘: جناردھن ریڈی

حیدرآباد 9 فبروری ( آئی این این ) مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے کمشنر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے بتایا کہ کارپوریشن کی جانب سے 14 فبروری کو گاربیج ڈے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوچ سرویکشن 2018 کے کام میں 45,000 سیلف ہیلپ گروپس کو شامل کیا جا رہا ہے ۔ کمشنر بلدیہ نے سوچھ دھوت ارکان سے بات چیت کی اور عوام سے ان کے تال میل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت دی کہ یہ ارکان عوام سے بات چیت کریں تاکہ سوچھ سرویکشن پر موثر عمل آوری کیلئے سوچھ ایپ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے ۔ کمشنر بلدیہ نے ڈپٹی کمشنران ‘ زونل کمشنران ‘ اسسٹنٹ کمشنران اور صدور شعبہ جات کے ساتھ جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا۔

TOPPOPULARRECENT