Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کی پرانی اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف بڑی مہم

جی ایچ ایم سی کی پرانی اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف بڑی مہم

حیدرآباد6جولائی(یواین آئی)پرانی اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف ایک بڑی مہم میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایسی 97عمارتوں کو منہدم کردیا۔یہ مہم بارش کے پیش نظر شروع کی گئی کیونکہ بارش کے سبب ان عمارتوں کو خطرہ تھا۔جی ایچ ایم سی نے اپنی ریلیز میں یہ بات بتائی۔کارپوریشن کی ٹیموں نے گزشتہ چند دنوں سے خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کی اور209ایسے ڈھانچوں کی نشاندہی کی ۔اس طرح جی ایچ ایم سی کے حدود میں ایسی عمارتوں کی جملہ تعداد2,391ہوگئی ہے ۔ان میں سے 1,064 عمارتوں کو منہدم کردیا گیا اور 210عمارتوں کی مرمت کی گئی اور 1117عمارتوں کے مالکین کو نوٹس دی گئی۔بعض عمارتوں کے مالکین عدالت سے رجوع ہوئے اور بعض نے ان کو خالی کرنے کے لئے کچھ مہلت مانگی ۔جی ایچ ایم سی کے ٹاون پلاننگ شعبہ نے ان عمارتوں کے مالکین کی کونسلنگ کی جوخستہ حالی کی شکار ہوچکی ہے ۔انہوں نے ان عمارتوں میں رہنے والے افراد کی زندگی کو عمارت کے گرنے سے ہونے والے نقصان سے واقف کروایا۔

TOPPOPULARRECENT