Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کی پے اینڈ پلے اسکیم کامیاب: میئر

جی ایچ ایم سی کی پے اینڈ پلے اسکیم کامیاب: میئر

حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) میئر حیدرآباد بی رام موہن نے آج کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ سال متعارف کردہ پے اینڈ پلے اسکیم کامیاب ہوگئی ہے۔ اسکیم کے تحت اسپورٹس کامپلکسیس اور اسپورٹس گراؤنڈ میں عوام کیلئے بہتر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جہاں عوام کو پے اینڈ پلے اسکیم سے استفادہ کا موقع مل رہا ہے۔ جی ایچ ایم سی نے تمام 521 کھیل کے میدانوں کو ترقی دی ہے جن میں 23 انڈور اسٹیڈیمس بھی شامل ہیں۔ رام موہن نے مزید کہا کہ ان اسٹیڈیمس کی بکنگ کیلئے آن لائن ممبر شپ فراہم کی جارہی ہے۔

صنعتی نمائش میںآر بی آئی کا
پویلین
حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) صنعتی نمائش 2018 میں آر بی آئی نے اپنا فینانشیل لٹریسی پویلین قائم کیا ہے۔ ریجنل ڈائرکٹر تلنگانہ و آندھرا پردیش آر سبرامنین نے اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینئر عہدیدار آر بی آئی پی نورتھم ریڈی اور دیگر موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT