Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کے آؤٹ سورسنگ ملازمین کی اُجرتوں میں اضافہ

جی ایچ ایم سی کے آؤٹ سورسنگ ملازمین کی اُجرتوں میں اضافہ

حیدرآباد 22 جولائی (آئی این این) جی ایچ ایم سی کے کمشنر سومیش کمار نے آج کہاکہ تلنگانہ کے چیف منسٹر نے اِس ادارہ میں برسرخدمت آؤٹ سورسنگ ورکرس کی اُجرتوں میں سنیٹری ورکرس کی اُجرتوں کی سطح پر اضافہ پر غور کرلیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کے کمشنر نے کہاکہ جی ایچ ایم سی میں آؤٹ سورسنگ بنیاد پر کام کرنے والے سنیٹری ورکرس کو اِس ادارہ کے دی

حیدرآباد 22 جولائی (آئی این این) جی ایچ ایم سی کے کمشنر سومیش کمار نے آج کہاکہ تلنگانہ کے چیف منسٹر نے اِس ادارہ میں برسرخدمت آؤٹ سورسنگ ورکرس کی اُجرتوں میں سنیٹری ورکرس کی اُجرتوں کی سطح پر اضافہ پر غور کرلیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کے کمشنر نے کہاکہ جی ایچ ایم سی میں آؤٹ سورسنگ بنیاد پر کام کرنے والے سنیٹری ورکرس کو اِس ادارہ کے دیگر زمروں میں کام کرنے والے ورکروں کی اُجرتوں کے مطابق اُجرتیں دی جائیں گی۔ اِن احکام پر فوری اثر کے ساتھ عمل آوری کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ حیدرآباد کو ایک عالمی شہر بنانے کی کوششوں کے حصہ کے طور پر جی ایچ ایم سی میں بھی عصری آلات کا استعمال کیا جارہا ہے اور تمام 32 دفاتر میں ویب پر مبنی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ تمام ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں جی ایچ ایم سی کی گاڑیوں پر گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) نصب کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT