Friday , November 17 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کے اہلکاروں نے غیر مجاز طور پر تعمیر کردہ جھونپڑیوں کو منہدم کردیا

جی ایچ ایم سی کے اہلکاروں نے غیر مجاز طور پر تعمیر کردہ جھونپڑیوں کو منہدم کردیا

حیدرآباد 9فروری ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی )کے اہلکاروں نے غیر مجاز طور پر تعمیر کردہ جھونپڑیوں کو منہدم کردیا جس کی ان جھونپڑیوں میں رہنے والوں نے مخالفت کی۔ اس سے کشیدگی دیکھی گئی ۔ روڈ نمبر 45پر واقع سرکاری اراضی پر یہ جھونپڑیاں ڈالی گئی تھیں ۔ آج جب ان جھونپڑیوں کو منہدم کرنے کیلئے بلدیہ کے افسرپہنچے تو مقامی عوام نے اس کی مخالفت کی اور احتجاج کیا ۔ بلدیاتی افسروں سے ان کی بحث و تکرار بھی ہوگئی ۔ اس اراضی پر دو سو خاندانوں نے جھونپڑیاں ڈالی تھیں اور وہ دس سال سے یہاں پر مقیم تھے ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں بلدی افسروں نے یہ انہدامی کارروائی کی ۔ متاثرین نے کہا کہ جھونپڑیوں کے انہدام سے وہ سڑکوں پر آگئے ہیں ۔ انہدامی کارروائی کیلئے پہلے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT