Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کے زونس اور سرکل کی تشکیل جدید پر غور و خوض

جی ایچ ایم سی کے زونس اور سرکل کی تشکیل جدید پر غور و خوض

30 جولائی کو کابینہ اجلاس کے بعد قطعی فیصلہ متوقع
حیدرآباد ۔9 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی موجودہ ہئیت ترکیبی میں رد و بدل کے ذریعہ جی ایچ ایم سی کے تحت دس زونس ، (50) سرکل دفاتر کی تشکیل جدید سے متعلق جاریہ ماہ 30 جولائی کو منعقد ہونے والے ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد تازہ صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر بی رام موہن نے یہ بات کہی اور بتایا کہ حیدرآباد کو ’ گلوبل سٹی ‘ میں تبدیل کرنے کے لیے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور مسٹر کے ٹی راما راؤ وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کوشاں ہیں اور گلوبل سٹی بنانے کے لیے حکومت خصوصی فنڈز بھی مختص کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد کی ترقی پر چیف منسٹر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور گریٹر حیدرآباد کی ترقی کے لیے سالانہ 15 ہزار کروڑ روپئے فراہم کرنے چیف منسٹر کا اظہار کرنا یہ ایک انتہائی خوش آئند اقدام ہے ۔ مئیر نے شہر میں ترقیاتی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ڈرینج ابل پڑنے کے واقعات کا سدباب کیا گیا ۔ نئی سڑکوں کی تعمیر کے لیے ضرورت کے مطابق رقومات جاری کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں سڑکوں کی بار بار کھدوائی کو روکنے کے لیے موثر انداز میں منصوبہ جات مرتب کرنے کی عہدیداروں کو چیف منسٹر نے مشورہ دیا ہے اور ہریتا ہرم پروگرام کے تحت شہر حیدرآباد میں 40 لاکھ پودوں کی شجرکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جن میں 5 لاکھ پودے جی ایچ ایم سی کی جانب سے لگائے جائیں گے جب کہ 35 لاکھ پودوں کی شجرکاری کالونیوں میں مقیم افراد کے ذریعہ کروانے کے منصوبہ جات مرتب کئے جارہے ہیں ۔ مئیر جی ایچ ایم سی نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد میں سڑکوں کی کھدوائی پر امتناع ( پابندی ) عائد کیا گیا ہے اور اس طرح شہر کو خوبصورت بنانے ، فلائی اوور برجس کی تعمیر ، رنگ روڈ سے زونس کو مربوط کرنے کے لیے سڑکوں کی تعمیر کروانے کے اقدامات کئے جائیں گے اور نالوں پر پائے جانے والے غیر مجاز قبضوں کو برخاست کردیا جائے گا ۔ ساتھ ہی ساتھ قبضوں کی برخاستگی کے ذریعہ نالوں میں ایس ٹی پیز ( سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ) قائم کئے جائیں گے ۔ ان تمام اقدامات کی انجام دہی کے لیے شہر کے عوام سے تعاون کرنے کی مسٹر بی رام موہن مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے پر زور اپیل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT