Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کے کنٹراکٹ ڈرائیور کے ہاتھوں ورکرس کی پٹائی ، تصاویر وائرل

جی ایچ ایم سی کے کنٹراکٹ ڈرائیور کے ہاتھوں ورکرس کی پٹائی ، تصاویر وائرل

حیدرآباد، 10ستمبر (یواین آئی )گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی )میں کنٹریکٹ ڈرائیور کے طورپر کام کرنے والے ایک شخص نے شہر حیدرآباد کے خیریت آباد کے ٹرانسپورٹ آفس میں یومیہ مزدوری کرنے والے دو ورکرس کو برہنہ کرتے ہوئے ان پر حملہ کردیا ۔اس واقعہ کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ملزم جس کی شناخت اقبال کے طور پر کی گئی ہے ،نے ڈیز ل کی چوری کے شبہ میں ان دونوں پر مبینہ طورپر حملہ کردیا ۔ٹرانسپورٹ آفس جوخیریت آباد فلائی اوورسے متصل ہے ،میں کئی گاڑیاں ٹہرائی جاتی ہیں جو شہر سے کچرے کی منتقلی کے لئے استعمال ہوتی ہیں ۔اس بات کے الزامات ہیں کہ روزانہ یہاں سے سینکڑوں لیٹر ڈیزل کی کالابازاری کی جاتی ہے۔ دوسری طرف مزدوروں کی یونین نے الزام لگایا کہ اقبال ، اس غیر قانونی منتقلی میں ملوث ہے۔ اس دوران جی ایچ ایم سی کے کمشنر نے ٹرانسپورٹ دفتر میں بے قاعدگیوں پر رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT