Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جی روی ڈیویژن فاریسٹ آفیسر فلائنگ اسکواڈ ، کیوریٹر نہرو زوالوجیکل پارک مقرر

جی روی ڈیویژن فاریسٹ آفیسر فلائنگ اسکواڈ ، کیوریٹر نہرو زوالوجیکل پارک مقرر

حیدرآباد۔/27اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کیوریٹر نہرو زوالوجیکل پارک کی حیثیت سے مسٹر جی روی ڈیویژن فاریسٹ آفیسر فلائنگ اسکواڈ حیدرآباد کو مقرر کیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے پانچ عہدیداروں کے تبادلے عمل میں آئے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج احکامات جاری کئے۔ ڈیویژنل فاریسٹ آفیسر فلائنگ اسکواڈ ڈیویژن منچریال ایم روی پرساد کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈیویژن فائر آفیسر کاغذ نگر عادل آباد مقرر کیا گیا۔ مسٹر سی ایچ پرکاش راؤ ڈیویژن فاریسٹ آفیسر لاگنگ ڈیویژن بھدراچلم کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈیویژنل فاریسٹ آفیسر کھمم مقرر کیا گیا بجائے مسٹر وی ایس این وی پرساد۔ مسٹر کے رام کشن ڈیویژنل فاریسٹ آفیسر لاگنگ ڈیویژنل نرمل کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈیویژن فاریسٹ آفیسر نرمل مقرر کیا گیا۔ مسٹر سی پی ونود کمار اور مسٹر وی ایس این وی پرساد کو تبادلہ کے بعد چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ تلنگانہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT