Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جی سدھا رانی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کا امکان

جی سدھا رانی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کا امکان

حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کی ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمان (راجیہ سبھا) شریمتی جی سدھا رانی توقع ہے کہ 29 یا 30 اکٹوبر کو تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شامل ہوں گی۔ لیکن پارلیمان تلگودیشم پارٹی شریمتی جی سدھا رانی جوکہ ایک طویل عرصہ سے پارٹی سرگرمیوں سے ناراضگی کا اظہار کرکے دوری اختیار کی ہوئی ہیں اور اب حلقہ لوک سبھا ورنگل کے لئے منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کو پیش نظر رکھتے ہوئے شریمتی جی سدھا رانی تلگودیشم پارٹی کو خیرباد کرکے تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شامل ہونے کے لئے اپنی ذہن بناچکی ہیں۔ اس دوران دہلی سے موصولہ بعض باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ شریمتی جی سدھا رانی نے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی دہلی میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے ملاقات کرکے تفصیلی بات چیت کی اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں اپنی شمولیت اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کرنے پر سمجھا جاتا ہے کہ صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی و چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے انھیں ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ لہذا توقع کی جارہی ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی دہلی سے حیدرآباد واپسی کے فوری بعد یا کسی اور بہتر موقع پر شریمتی جی سدھا رانی چیف منسٹر سے ملاقات کرکے تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شامل ہوجائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ شریمتی سدھا رانی اگر ورنگل ضمنی انتخاب سے قبل ٹی آر ایس میں شامل ہوتی ہیں تو اس شمولیت سے ٹی آر ایس کو زبردست سیاسی فائدہ حاصل ہوسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT