Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / جی سرینواس کی کانگریس سے بغاوت چرنجیوی کیلئے مصیبت

جی سرینواس کی کانگریس سے بغاوت چرنجیوی کیلئے مصیبت

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر مسٹر جی سرینواس راؤ کی پارٹی ہائی کمان کے خلاف کی جانے والی بغاوت مرکزی وزیرسیاحت چرنجیوی کیلئے مصیت بن رہی ہے۔ کانگریس ہائی کمان چرنجیوی سے وضاحت طلب کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ واضح رہیکہ چرنجیوی کی ایماء پر ان کے حامی مسٹر جی سرینواس راؤ کو ریاستی

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر مسٹر جی سرینواس راؤ کی پارٹی ہائی کمان کے خلاف کی جانے والی بغاوت مرکزی وزیرسیاحت چرنجیوی کیلئے مصیت بن رہی ہے۔ کانگریس ہائی کمان چرنجیوی سے وضاحت طلب کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ واضح رہیکہ چرنجیوی کی ایماء پر ان کے حامی مسٹر جی سرینواس راؤ کو ریاستی وزارت میں شامل کیا گیا ہے۔ تلنگانہ کا فیصلہ کرنے کے بعد سے سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے مسٹر جی سرینواس راؤ تلنگانہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ کانگریس سے مستعفی ہوکر تلگودیشم پارٹی میں شامل ہونے کی تیاریاں کرنے کی بات بھی گشت کررہی تھی۔ ابھی وہ راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے نامزد امیدوار کے خلاف سیما آندھرا کے کسی قائد کو متحدہ آندھرا امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتارنے کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں۔

یہ بھی سنا جارہا ہیکہ وہ خود بھی انتخابی میدان میں اتر سکتے ہیں۔ مسٹر جی سرینواس نے کہا کہ وہ جو کچھ بھی کررہے ہیں اس کا چرنجیوی کو علم ہے۔ ریاستی وزیر کے یہ ریمارک چرنجیوی کیلئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔ کانگریس حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوچکی ہیں کہ سیما آندھرا کے کانگریس قائدین ایک منظم سازش کے تحت کانگریس کو ریاست میں نقصان رہے ہیں ۔ آج وہ یہاں وزیر مسٹر جی سرینواس نے سیما آندھرا کے ارکان اسمبلی کا ایک اجلاس طلب کیا، جس میں ریاستی وزراء مسٹر ای پرتاپ ریڈی، مسٹر ٹی جی وینکٹیش سابق ریاستی وزیر مسٹر جے سی دیواکر ریڈی نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT