Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / جی سیاٹ۔6 کامیابی سے مدار میں قائم

جی سیاٹ۔6 کامیابی سے مدار میں قائم

بنگلورو۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کا جدید ترین مواصلاتی مصنوعی سیارہ جی ۔سیاٹ۔6کامیابی سے اپنے مدار میں قائم کردیا گیا ہے ۔ ایسرو نے کہا کہ یہ مقام 83درجہ مشرقی طول بلد پر واقع ہے اور انسیاٹ ۔4A ‘ جی سیاٹ ۔12 اور جی سیاٹ ۔10 کے مطابق ہے ‘ اسے چار کوششوں کے بعد آج کامیابی سے مدار میں نصب کردیا گیا ۔ اسے ایسرو نے دیسی ساختہ کرائیوجینک انجن کے ذریعہ خلاء میں روانہ کیا تھا ۔ اس پر جی ایس ایل وی ۔D6 راکٹ بھی نصب ہے اور اسے 27 اگست کو خلائی طیرانگاہ سری ہری کوٹہ سے خلاء میں روانہ کیا گیا ہے ۔ اس روانگی کے بعد ایسرو نے کامیابی سے اسے مدار میں نصب کرنے کی کارروائی بھی شروع کردی تھی اور آج اسے نصب کردیا گیا ۔ جی سیاٹ۔6 ‘25واں جغرافیائی جامد مواصلاتی مصنوعی سیارہ ہے جسے ایسرو نے تیار کیا ہے اور جی سیاٹ سلسلہ کا یہ 12واں مصنوعی سیارہ ہے ۔ یہ پانچ مقامات سے ایس بیانڈ پر مواصلات روانہ کرے گا اور ایک قومی شعاع سی بیانڈ میںدفاعی صارفین کیلئے روانہ کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT