Saturday , December 15 2018

جی میل اور یاہو کے سرکاری استعمال پر پابندی ممکن

نئی دہلی 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مقبول عام ای میل سروسیز جیسے جی میل اور یاہو کا اب سرکاری دفاتر میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کے نازک اور حساس معلومات کا ڈاٹا کو محفوظ رکھنے کے لئے جی میل سروس استعمال نہیں کی جائے گی، کیونکہ ان سروسیز کو ہیک کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی نے اس ماہ کی آخری تاریخ تک کابینہ کی منظوری کے لئے اس تجویز کو روانہ کیا ہے۔ وزارت دفاع کی اپنی خود کی ای میل سروس ہے۔ اسی طرح دیگر سرکاری محکموں کو بھی محفوظ ای میل سرور قائم کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ سائبر کرائم اور ہیکنگ کے واقعات میں اضافہ کے بعد کیا گیا ہے۔ اس ہفتہ کے اوائل میں گوگل کے پانچ ملین یوزر نیمس اور پاس ورڈس کو روس کے ہیکرس نے آن لائن افشا کیا تھا۔ حکومت ہند نے سرکاری کمیونیکیشن کو محفوظ بنانے کے لئے نیشنل انفارمیٹک سنٹرس ای میل سروس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT