Monday , December 11 2017
Home / دنیا / جی وی کے کی 700 ادویات کی فروخت پر یوروپی یونین کا امتناع

جی وی کے کی 700 ادویات کی فروخت پر یوروپی یونین کا امتناع

برلن ۔ 25 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے ہندوستانی فارماسیوٹیکل ریسرچ کمپنی جی وی کے بائیو سائینس کی طرف سے کئے گئے تجربات میں مبینہ توڑ جوڑ کے سبب اس کے 700 سے زائد جنیرک ادویات کی مارکٹنگ پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ ساری یوروپی یونین میں ان ادویات کی مارکٹنگ پر اس سب سے بڑے امتناع پر 21 اگسٹ سے عمل آوری ہوگی ۔ یوروپی یونین کے رکن تمام 28 رکن ممالک پر اس امتناع کا اطلاق ہوگا ۔ جرمن کے ادویات سے متعلق ضابطوں کے ادارہ نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ یوروپی یونین کے ڈرگ ریگولیٹر ادارہ ( ای ایم ای ) نے کہا کہ حیدرآباد میں واقع جی وی کے بائیو کی طرف سے 2004اور 2014 کے دوران کئے گئے حیاتیاتی مطالعات اور تجربات کا فرانسیسی ادویاتی ادارہ کی طرف سے گزشتہ مئی کے دوران جانچ کروائی گئی تھی جس سے مجربات میں منظم انداز میں توڑ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے ۔ تاہم جی وی کے یوروپی یونین ڈرگ ریگولیٹر کے ان الزامات کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے اپنے اخراج پر یوروپی اداروں سے ہی دوبارہ جانچ کروانے کی پیشکش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT