Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / جی چندرا مؤلی کا دفاتر کے وی آئی سی ، اے پی و تلنگانہ کا دورہ

جی چندرا مؤلی کا دفاتر کے وی آئی سی ، اے پی و تلنگانہ کا دورہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مسٹر جی چندرا مؤلی ، رکن ساوتھ زون کھادی اینڈ وی آئی کمیشن ، وزارت مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس ، حکومت ہند نے آج کے وی آئی سی دفاتر آندھرا پردیش اور تلنگانہ واقع گاندھی بھون ، نامپلی حیدرآباد کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کھادی انسٹی ٹیوشنس کے نمائندوں سے بات چیت کی اور انہیں تیقن دیا کہ ان کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے نئے تشکیل دئیے گئے کھادی گرام ادیوگ انسٹی ٹیوشنس فیڈریشن آف آندھرا پردیش اینڈ تلنگانہ کے ارکان سے بھی بات چیت کی ۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر ایم اے قدوس ، ڈائرکٹر کے وی آئی سی ، ایس او آندھرا پردیش اور آر کے چودھری ، ڈائرکٹر کے وی آئی سی ، ایس او تلنگانہ اور دونوں ریاستوں کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT