Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / جی 20 چوٹی کانفرنس صرف بات چیت نہیں: وزیراعظم آسٹریلیا

جی 20 چوٹی کانفرنس صرف بات چیت نہیں: وزیراعظم آسٹریلیا

سڈنی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آئندہ جی 20 چوٹی کانفرنس صرف بات چیت نہیں ہوگی بلکہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے واضح مقصد پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ٹیکس ادا کرنے سے بچنے والوں پر توجہ دی جائے گی اور عالمی معیشت میں 2 فیصد اضافہ کو اس چوٹی کانفرنس کا مقصد قرار دیا جائے گا۔ دُنیا بھر کے عوام کے درمیان حقیقی اختلافات دُور کرنے کی کوشش کی ج

سڈنی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آئندہ جی 20 چوٹی کانفرنس صرف بات چیت نہیں ہوگی بلکہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے واضح مقصد پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ٹیکس ادا کرنے سے بچنے والوں پر توجہ دی جائے گی اور عالمی معیشت میں 2 فیصد اضافہ کو اس چوٹی کانفرنس کا مقصد قرار دیا جائے گا۔ دُنیا بھر کے عوام کے درمیان حقیقی اختلافات دُور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیراعظم آسٹریلیا ٹونی ایباٹ نے آج کہا کہ 15 اور 16 نومبر کو برسبین میں مقرر جی 20 چوٹی کانفرنس آسٹریلیا میں منعقد ہونے والا اہم ترین اجلاس ہوگا۔ آسٹریلیا جاریہ سال جی 20 کا صدر ہے۔ اس نے 3 مرکزی موضوعات پر مشتمل ایجنڈہ تیار کیا ہے۔ جی 20 چوٹی کانفرنس میں دُنیا کے سب سے بڑے ترقی یافتہ اور اُبھرتی ہوئی معیشتوں بشمول امریکہ اور ہندوستان کی شرکت کی توقع ہے۔ صدر اوباما اور وزیراعظم مودی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT