Friday , November 16 2018
Home / جرائم و حادثات / جے این ٹی یو کالج کے پروفیسر کی سکیورٹی گارڈ کو زدوکوبی

جے این ٹی یو کالج کے پروفیسر کی سکیورٹی گارڈ کو زدوکوبی

حیدرآباد۔8 جولائی (سیاست نیوز) کوکٹ پلی جے این ٹی یو کالج کے پروفیسر نے کار پارکنگ کے مسئلہ پر وہاں کے ایک سکیورٹی گارڈ کی پٹائی کردی ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پروفیسر وینکٹیشور راؤ نے اپنی کار کو ’’نو پارکنگ زون ‘‘میں پارک کرنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی گارڈ کاشی رام نے اعتراض کیا۔ اس واقعہ کے بعد پروفیسر ، سکیورٹی گارڈ پر برہم ہوگیا اور اسے کالج کے دفتر لے جاکر زدوکوب کیا۔ اس واقعہ کو سی سی ٹی وی میں قید کرلیا گیا ۔ کوکٹ پلی پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT