Saturday , August 18 2018
Home / شہر کی خبریں / جے این ٹی یو کے تمام امتحانات ملتوی

جے این ٹی یو کے تمام امتحانات ملتوی

حیدرآباد 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کے 26 ڈسمبر اور یکم جنوری کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے اور ان ملتوی شدہ امتحانات کیلئے نئی تواریخ کا اعلان بھی کیا گیا۔ ملتوی شدہ امتحانات کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا گیا کہ 26 ڈسمبر کو بی فارمیسی کا امتحان ملتوی کر کے 27 ڈسمبر کو منعقد کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر کے ایشور پرساد، ڈائرکٹر آف ایوالویشن جے این ٹی یو حیدرآباد نے یہ بات بتائی او رکہا کہ 26 ڈسمبر کو منعقد ہونے والے بی ٹیک امتحانات ملتوی کئے جانے کے بعد دوبارہ 5 جنوری کو منعقد کئے جائیں گے ۔ اسی طرح یکم جنوری کو منعقد ہونے والے بی ٹیک امتحانات ملتوی کئے جانے کے بعد اب یہ امتحانات 9 جنوری کو منعقد کئے جائیں گے ۔ ڈاکٹر کے ایشور پرساد نے طلباء سے ملتوی شدہ امتحانی تاریخوں کو نوٹ کرلینے کی پر زور خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ طئے شدہ شیڈول میں تبدیلی لائی گئی ہے اور بعض امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT