Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / جے این یو، ایچ سی یو یونیورسٹیز ، ٹیکنیکی ادارے ،آئی آئی ٹی مدراس اور آئی آئی ایم بنگلورو،طلبہ قائدین سرفہرست

جے این یو، ایچ سی یو یونیورسٹیز ، ٹیکنیکی ادارے ،آئی آئی ٹی مدراس اور آئی آئی ایم بنگلورو،طلبہ قائدین سرفہرست

نئی دہلی ۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی جو حال ہی میں تنازعات کی وجہ سے شہرت حاصل کرچکے ہیں ۔ سنٹرل یونیورسٹیوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں ۔ جب کہ آئی آئی ٹی مدراس اور آئی آئی این بنگلور ٹیکنیکی و انتظامی تعلیمی اداروں میں سب سے آگے ہیں ۔ ہندوستان میں پہلی بار حکومت کی جانب سے اندرون ملک تعلیمی اداروں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس کے بموجب قومی اداروں میں جے این یو اور ایچ سی یو سرفہرست ہیں جب کہ ٹیکنیکی اداروں میں آئی آئی ٹی مدراس اور آئی آئی ایم بنگلور سب سے آگے ہیں ۔ عجیب اتفاق ہیکہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ قائدین جیسے صدر کنہیا کمار، جنرل سکریٹری رما ناگا، نائب صدر شہلا راشد وغیرہ سرفہرست طلبہ میں شامل ہیں حالانکہ ان میں سے اکثر کے خلاف غداری کے الزام میں مقدمات درج ہیں اور وہ فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔

TOPPOPULARRECENT