Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / جے این یو بھوک ہڑتال میں اساتذہ کی شرکت ، طلبہ قائد ایمس میں شریک

جے این یو بھوک ہڑتال میں اساتذہ کی شرکت ، طلبہ قائد ایمس میں شریک

Demonstrators shout slogans as they hold placards during a protest demanding the release of Kanhaiya Kumar, a Jawaharlal Nehru University (JNU) student union leader accused of sedition, in New Delhi on Thursday. Express photo by Oinam Anand. 18 February 2016

نئی دہلی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے کئی اساتذہ نے آج غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرنے والے طلبہ سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ایک دن کی بھوک ہڑتال کی۔ طلبہ ساتھی طلبہ کو 9 فبروری کے متنازعہ جلسہ کے سلسلہ میں سزاؤں کے خلاف بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ اے بی وی پی کے ارکان نے دعویٰ کیا کہ بھوک ہڑتالی سورب کمار شرما جنہوں نے افضل گرو کی برسی کے بارے میں شکایت کی تھی، ایمس میں آئی سی یو شعبہ میں شریک کردیئے گئے کیونکہ ان کے جسم میں گلوکوز کی سطح کم ہوگئی تھی۔ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ ترون وجئے اور منوج تیواری نے دواخانہ میں ان کی عیادت کی اور صحت کے حالات کے پیش نظر ان کی بھوک ہڑتال ختم کروائی۔ آج طلبہ کی بھوک ہڑتال کا چھٹا دن تھا۔ اساتذہ نے دہلی یونیورسٹی میں نامور مورخ بپن چندر کی تحریر کردہ کتاب کی فروخت اور تقسیم پر عائد امتناع کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کی۔ آج بھوک ہڑتال میں 70 اساتذہ اور 180 طلبہ نے بھوک ہڑتالی طلبہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طور پر زنجیری بھوک ہڑتال کی۔ یہ فیصلہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کے خلاف کیا گیاہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT