Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / جے این یو تنازعہ، ٹی وی چینلس پر حکومت دہلی کا مقدمہ

جے این یو تنازعہ، ٹی وی چینلس پر حکومت دہلی کا مقدمہ

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہلی نے فیصلہ کیا ہیکہ تین خبر رساں ٹی وی چینلس کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں کیونکہ انہوں نے مجسٹریٹ کی جانب سے تحقیقات کی بنیاد پر جس کا اختتام ہوچکا ہے، مبینہ طور پر جعلی ویڈیو متنازعہ واقعہ کے بارے میں نشر کئے تھے جن میں صدر یونیورسٹی طلبہ یونین کنہیا کمار کو دکھایا گیا تھا۔ ذرائع کے بموجب حکومت کی قانونی ٹیم نے حکم دیا ہیکہ تینوں ٹی وی چینلوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان چینلوں کے نام رپورٹ میں ظاہر نہیں کئے گئے جو نئی دہلی کے ضلع مجسٹریٹ سنجے کمار نے پیش کی ہے۔ حکومت دہلی نے اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت دی ہیکہ ٹیم نئے چینلوں کے خلاف فوجداری مقدمے دائر کئے جائیں جنہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ کے قائد کنہیا کمار کے ویڈیوز کی نمائش کی ہے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ایک تحت کی عدالت میں قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 200 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مجسٹریٹ کو شکایت وصول ہونے پر کارروائی کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT