Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / جے این یو تنازعہ میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں

جے این یو تنازعہ میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں

حکومت فکرمند نہیں ، وزیر پارلیمانی اُمور وینکیا نائیڈو کا بیان
نئی دہلی ۔ 23  فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جواہر لال نہرو یونویرسٹی پر اس کو گھیرنے کیکوشش کرنے والی اپوزیشن کو موثر جواب دیتے ہوئے حکومت نے آج کہا کہ جے این یو تنازعہ میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے کہ اسے پوشیدہ رکھا جائے ۔ حکومت اس مسئلہ پر فکرمند نہیں ہے ۔ مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ اس واقعہ سے بلاشبہ یونیورسٹی میں رونما ہونے والے حالات ملک کے لئے تشویشناک ہیں ۔ بجٹ سیشن کے پہلے دن اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے یہ بھی کہاکہ حیدرآباد یونیورسٹی میں ایک دلت اسکالر کی خودکشی پر اپوزیشن غیرضروری ہنگامہ کھڑا کرچکی ہے جبکہ سابق میں یوپی اے حکومت کے دوران اس یونیورسٹی میں 10 طلبہ نے خودکشی کی تھی ۔ ایسا ماحول کس نے پیدا کیا ہے اور یہ واقعات کیوں رونما ہوئے یہ سب جانتے ہیں ۔ جے این یو میں جو کچھ ہوا ہے وہ ملک کیلئے تشویش کی بات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT