Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / جے این یو طلباء موقع پرست : بی جے پی

جے این یو طلباء موقع پرست : بی جے پی

نئی دہلی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء کو ’’موقع پرست ‘‘قرار دیتے ہوئے بی جے پی قائدین نے یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران الزام عائد کیا کہ بائیں بازو کی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلباء جو یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں ’’قوم دشمن‘‘ ہیں۔یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران بہار کے بی جے پی رکن اسمبلی رامیشور چورسیا نے کہا کہ قوم پرستی بمقابلہ قوم دشمنی ملک گیر سطح پر بحث کا موضوع بن چکا ہے ۔ بی جے پی کے قائد سندیپ مہاپترا نے جو صدر طلباء یونین یونیورسٹی رہ چکے ہیں کہا کہ لفظآزادی کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے ۔ طلباء کے نعرے بھوک ، سامراجیت کے خلاف ہیں لیکن کھوکھلے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT