Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / جے این یو طلبا کا مزید احتجاجی مظاہروں کا منصوبہ

جے این یو طلبا کا مزید احتجاجی مظاہروں کا منصوبہ

نئی دہلی 21 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) افضل گرو سے متعلق تقریب کے بعد اب جبکہ جے این یو تنازعہ ہنوز جاری ہے یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے مزید مظاہروں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ یہ طلبا مختلف مسائل پر طلبا کو دی جانے والی وجہ نمائی نوٹسوں کے جواب میں احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ طلبا نے 9  فبروری کو ہوئے اجلاس کے ضمن میں طلبا کو دی گئی نوٹس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ یونیورسٹی نے اب جتیندر کمار نامی طالب علم کو نوٹس جاری کی ہے اور ان پر انتظامی عمارت پر تحریر کرنے کا الزام تھا ۔ طلبا کے بموجب انتظامی بلاک کے ایک پلر پر جتیندر کمار نے ’ جئے بھیم ‘ تحریر کیا تھا ۔ جے این یو طلبا تنظیم کے جنرل سکریٹری راما ناگا نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہر بات کیلئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT