Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / جے این یو طلبہ تنظیم کا آج ملک گیر احتجاج

جے این یو طلبہ تنظیم کا آج ملک گیر احتجاج

نئی دہلی ۔11 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین اور کئی دیگر طلبہ تنظیمیں ملک گیر سطح پر کل احتجاجی مظاہرے مبینہ بے عملی کے خلاف جو نجیب احمد پر حملہ آوروں کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے برتی جارہی ہے اور پولیس اُن کا پتہ چلانے میں ناکام رہی ہے ، منعقد کریں گے ۔ طلبہ کے گروپس وائس چانسلر جے این یو اور وزیر داخلہ کے یونیورسٹی کے احاطوں میں ملک گیر سطح پر نذر آتش بھی کریں گے ۔ اس کے بعد چلو جے این یو مہم اتوار اور پیر کو منعقد کی جائے گی ، احتجاجی جلسہ عام 15 نومبر کو ہوگا ۔ نجیب احمد 26 دن سے لاپتہ ہے ۔ صدر جے این یو طلبہ یونین مہیت کمار پانڈے نے کہاکہ ایک طالب علم کی سنٹرل یونیورسٹی سے قومی دارالحکومت میں حملے کے بعد اور انتہاپسند دائیں بازو کے طلبہ کی دھمکیوں کے بعد لاپتہ ہونے کا واقعہ بلاشبہ اُن تاریک دنوں کی عکاسی کرتا ہے جن میں ہم زندگی بسر کررہے ہیں ۔ گزشتہ چار ہفتے سے طلبہ ، اساتذہ اور جے این یو کے ارکان عملہ دہلی کی شہری سڑکوں پر تعلیمی ادارے کو جوابدہ بنانے کے لئے اور نجیب احمد کو واپس لانے کیلئے احتجاجی مظاہرے کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT