Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / جے این یو لیڈر کنہیا کی درخواست ضمانت پر آج سماعت

جے این یو لیڈر کنہیا کی درخواست ضمانت پر آج سماعت

نئی دہلی 22 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ میں کل جے این یو طلبا تنظیم کے صدر کنہیا کمار کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی ۔ کنہیا پر غداری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ کنہیا نے اپنی درخواست میں کہا کہ ان کو اس مقدمہ میں غلط پھانسا گیا ہے اور انہوں نے کوئی قوم مخالف نعرہ بلند نہیں کیا ہے ۔ اس درخواست پر جسٹس پرتیبھا رانی کی عدالت میں 10.30 بجے صبح سماعت ہوسکتی ہے ۔ اپنی درخواست میں کنہیا نے کہا کہ انہیں غلط پھانسا گیا ہے اور ایف آئی آر میں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ ان پر سنگین الزامات بے بنیاد انداز میں عائد کردئے گئے ہیں۔ یہ درخواست صرف ضمانت سے متعلق ہے ۔ اس دوران کنہیا کے افراد خاندان نے آج تہاڑ جیل پہونچ کر اس سے ملاقات کی ۔ کنہیا کی والدہ نے اسے پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT