Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / جے این یو مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کانگریس کا اعلان

جے این یو مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کانگریس کا اعلان

امبالہ ۔ 15 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ایم پی کماری شلیجہ نے آج کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں جاریہ اضطراب اور بے چینی کے مسئلہ کو ان کی پارٹی پارلیمنٹ میں اٹھائے گی اور یہ مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا یہ الزام انتہائی سنگین ہے کہ جے این یو میں احتجاجی مظاہرہ لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کی ایما پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر کو اپنے الزام کی تصدیق کیلئے دستیاب ثبوت کو منظر عام پر لانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT