Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / جے این یو میں افضل گرو کی تائید میں تقریب کی تحقیقات کا حکم

جے این یو میں افضل گرو کی تائید میں تقریب کی تحقیقات کا حکم

نئی دہلی ۔ 10 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) انتظامیہ نے افضل گرو کو پھانسی پر لٹکائے جانے کے خلاف کیمپس میں اجازت کی متوفی کے باوجود پروگرام کے انعقاد کے تادیبی تحقیقات کے آغاز کا حکم دیا ہے ۔ اس دوران بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کے ارکان نے اس مسئلہ پر احتجاج کرتے ہوئے پروگرام کے منعقد کرنے والے طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ادعا کیا کاہ بعض طلبہ کی یہ حرکت ڈسپلن شکنی کے مترادف ہے اور ملک کے انتشار کی باتیں قوم پرستی نہیں ہوتیں۔ حکام نے کہا کہ جے این یو کے چیف پروکٹر کی زیر قیادت ایک کمیٹی اس واقعہ کی تحقیقات کے بعد اپنی رپو رٹ پیش کرے گی ۔ جے این یو کے وائس چانسلرنے کہاکہ’’نامکمل تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اجازت کی درخواست کی گئی تھی جو ڈسپلن شکنی کے مترادف ہے ۔ اس پروگارم کے ویڈیو فٹیج اور گواہوں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی ۔ اس پروگرام کے اہتمام کنرے والے طلبہ نے ایک پوسٹر جاری کرتے ہوئے کشمیری مہاجرین سے اظہار یگانگت کے علاوہ گرو اور مقبول بٹ کی ’’عدالتی ہلاکتوں‘‘ کے خلاف احتجاجی مارچ میں حصہ لینے کیلئے طلبہ کو مدعو کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT