Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / جے این یو واقعہ کا ویڈیو فوٹیج درست ‘ سی بی آئی لیب کی توثیق

جے این یو واقعہ کا ویڈیو فوٹیج درست ‘ سی بی آئی لیب کی توثیق

نئی دہلی 11 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں9 فبروری کو پیش آئے واقعہ کا جو خام ویڈیو فوٹیج تھا وہ سی بی آئی کے فارنسک لیب میں درست قرار دیا گیا ہے ۔ اسی ویڈیو کی بنیاد پر جے این یو طلبا تنظیم کے صدر کنہیا کمار و 2 دوسروں کے خلاف غداری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ پولیس نے آج ادعا کیا کہ اس واقعہ کا خام فوٹیج ایک ہندی نیوز چینل سے حاصل کیا گیا تھا جسے سی بی آئی فارنسک لیب کو روانہ کیا گیا جہاں ‘ کیمرہ ‘ میموری کارڈ اور اس کلپ پر مبنی سی ڈی وغیرہ کا معائنہ کیا گیا اور اسے درست قرار دیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ سی بی آئی لیب نے اس ویڈیو کو درست قرار دیتے ہوئے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو رپورٹ روانہ کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT