Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے بارے میں راجناتھ سنگھ کی خاموشی شرمناک : سی پی آئی ایم

جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے بارے میں راجناتھ سنگھ کی خاموشی شرمناک : سی پی آئی ایم

نئی دہلی ۔ 07 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم نے آج مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم نجیب احمد کے لاپتہ ہونے پر اور پولیس کارروائی کے خلاف احتجاج پر خاموشی کو ’’شرمناک ‘‘ قرار دیا ۔ پارٹی نے پولیس کمشنر الوک کمار ورما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملہ میں مجرمانہ لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ حکومت کو مکمل طورپر غیرضروری رویہ اختیار کرنے کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ نجیب کی والدہ نے کل اُن کے غائب ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تھی ۔ دہلی پولیس راست طورپر مرکزی حکومت کی ماتحت ہے ۔ پولیس کمشنر نے مجرمانہ لاپرواہی سے اس معاملے میں کام لیا ہے ۔ پارٹی کی پولیٹ بیورو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ اس سلسلے میں خاموش ہیں۔ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ملک کے دارالحکومت میں ایسے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ بیان میں فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیاہے ۔ پارٹی نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ سیدھی راہ سے قدم پیچھے ہٹارہی ہے ۔ نجیب کی والدہ جس نے انڈیا گیٹ تک احتجاجی جلوس میں حصہ لیا تھا ، اور اپنے لاپتہ بیٹے کی تلاش کا مطالبہ کیا تھا ، کہا کہ مرد ملازمین پولیس نے احتجاجی طالبات کو ہراساں کیا تھا اور اُن کے ساتھ بدسلوکی کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT