Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / جے ای ای امیدوار کیلئے آدھار کا حوالہ لازمی

جے ای ای امیدوار کیلئے آدھار کا حوالہ لازمی

نئی دہلی۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یونیک آئی ڈی اتھاریٹی آف انڈیا نے تمام رجسٹرارس اور انرولمنٹ ایجنٹس (اندراج کرنے والے اداروں) کو ہدایت دی ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر سی بی ایس ای کے جوائنٹ انٹرنس ایگزامنیشن کے امیدواروں کا اندراج کریں۔ UIDAI کے چیف ایگزیکٹیو آف اجئے بھوش پانڈے نے آج ایک صحافتی اعلامیہ میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ سی بی ایس ای نے جے ای ای درخواستگزاروں کے لئے آدھار کارڈ کا حوالہ لازمی قرار دیا ہے جس کے مطابق تمام ہندوستانی امیدواروں کو درخواستوں کے ساتھ آدھار نمبر کا نام، تاریخ پیدائش اور جنس کا اندراج کروانا ہوگا جوکہ UIDAI ڈاٹا سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ تاھاریٹی نے ہندوستان میں مقیم 108.27 شہریوں کیلئے آدھار نمبر جاری کئے ہیں جس میں 5-18 عمر کے 24.3 کروڑ نوجوان شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT