Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / جے رام تیسرے راؤنڈ میں داخل

جے رام تیسرے راؤنڈ میں داخل

گلاسگو۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سمیر، ریتواپرنا داس اور تنوي لاڈ ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئے ہیں لیکن 13 ویں سیڈ اجے جے رام نے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے ۔ مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں جے رام نے ہالینڈ کے مارک کلجو کو33 منٹ میں21-13 ، 21-18 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں دیگر ہندوستانی سائنا نہوال، کڈمبي سری کانت اور بی سائی پریت بھی اپنا مقام مستحکم کر چکے ہیں۔

 

نیمر کا بارسلونا کے جرمانے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
لندن۔24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پیرس سینٹ جرمین کے فاروڈر نیمر جونیئر سابق کلب بارسلونا کی جانب سے عائد کئے گئے جرمانے کو چیلنج کریں گے۔ نیمر نے گزشتہ دنوں پی ایس جی کیساتھ ریکارڈ 222 ملین یوروز کا معاہدہ کیا تھا۔ بارسلونا کلب نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر 8.5 ملین یوروز کا جرمانہ عائد کیا ہے ساتھ ہی ان سے ادا کردہ بونس کی واپسی کا بھی تقاضہ کیا ہے۔بارسلونا کلب کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ اگر نیمر یہ رقم ادا نہیں کرتے تو ان کے کلب پیرس سینٹ جرمن کو یہ ذمے داری لینی ہو گی۔ پی ایس جی نے بارسلونا کے اس بیان پر حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم تمام قوانین اور اصولوں کا احترام کرتے ہیں لیکن بارسلونا کلب کے اس عمل سے افسوس ہو اہے۔

TOPPOPULARRECENT