Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جے رام کو شکست ‘ ہندستانی مہم ختم

جے رام کو شکست ‘ ہندستانی مہم ختم

کچنگ (ملائیشیا)۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) غیر سیڈ ہندستان کے اجے جے رام اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فتح حاصل کرنے کے اگلے ہی مقابلے میں اپنی کارکردگی کو برقرار نہیں رکھ سکے اور مرد وں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں مقابلہ گنوا بیٹھے جس کے ساتھ ہی یہاں ملائیشیا اوپن سوپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں ہندستان کی مہم کا بھی خاتمہ ہو گیا۔جے رام کو پانچویں سیڈ کوریا کے سون وان ہو کے ھاتھا کوارٹر فائنل مقابلے میں محض 37 منٹ میں مسلسل گیموں میں 18-21 14-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جے رام ٹورنمنٹ میں اکیلے ہی ہندستانی کھلاڑی ہی بچے تھے۔ دنیا کے20 ویں نمبر کے کھلاڑی جے رام کی پانچویں درجہ بندی کے وان ہو کے خلاف کیریئر میں یہ مسلسل چوتھی شکست بھی ہے ۔کوریائی کھلاڑی نے اس سے پہلے سال2012  میں کوریا اوپن اور آسٹریلین اوپن میں اور سال2013  میں چائنا اوپن میں جے رام کو شکست دی تھی۔دہلی میں انڈیا اوپن سوپر سیریزکا خطاب جیتنے والے وکٹر ایکسیلسن کو گزشتہ میچ میں شکست دینے والے جے رام اس مرتبہ وان ہو کے خلاف سخت چیلنج نہیں رکھ سکے اور میچ دو گیموں میں ہی ختم ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT