Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / جے سوریا اسپنرز کیخلاف سری لنکائی بیٹسمینوں کی ناکامی پرفکر مند

جے سوریا اسپنرز کیخلاف سری لنکائی بیٹسمینوں کی ناکامی پرفکر مند

کولمبو۔27 اگسٹ (سیاسٹ ڈاٹ کام ) ہندوستانی اسپنرز روی چندرن اشوین اور امیت مشرا کے خلاف سری لنکائی بیٹنگ لائن کی تباہی کے بعد سابق  کپتان سنت جے سوریا اعتراف کیا ہیکہ جزیرے میں ابھرنے والے نوجوان بیٹسمین اچھی اسپن بولنگ کو کھیلنے میں ناکام ہیں جنہوں نے شاید ابھی تک معیاری  اسپن بولنگ کیخلاف اپنی قابلیت کا اندازہ  ہی نہیں لگایا ہے۔ ایشیائی بیٹسمین اسپن بولنگ کیخلاف بہترین سمجھے جاتے ہیں  لیکن حالیہ برسوں میں سامنے آنے والی کمزوری کے متعلق اپنے وقت کے جارحانہ بیٹسمین کا خیال ہے کہ سری لنکائی بیٹسمین اسپن بولنگ کے خلاف زیادہ جدوجہد کر رہے ہیں اور اگرہم یہ سمجھتے  کہ سری لنکائی کھلاڑی اسپن بو لنگ کو اچھا کھیل سکتے ہیں تو ایسا قطعی نہیں ہے جس کی وجہ شاید دونوں ہی ٹیموں میں معیاری  اسپنرز کی  موجودگی ہے  ۔جے سوریا کے بموجب  اگر ہندوستان کے پاس روی چندرن اشوین،امیت مشرا اور ہربھجن سنگھ ہیں تو سری لنکائی صفوں میں بھی رنگنا ہیراتھ اور تھرینڈو کوشل کی موجودگی یہ بات ثابت کرتی ہے کہ ان کا اسپن بولنگ کا شعبہ کمزور نہیں کیونکہ رنگنا ہیراتھ نے مہمان ٹیم کیخلاف سیریز کے پہلے ٹسٹ کی کامیابی میں  اہم کردار ادا کیا تھا۔ جے سوریا نے مزید کہا ہے کہ 1-1-  سے برابر سیریز کے حتمی نتیجہ کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے لیکن کوشش یہ کی جائے کہ تیسرے ٹسٹ میں اسپورٹنگ وکٹ تیار ہو‘ تاکہ دونوں ٹیمیں بھرپور طاقت کے ساتھ معیاری کرکٹ کھیلیں اور سیریز میں بہتر نتیجہ سامنے آئے۔

TOPPOPULARRECENT