Tuesday , December 18 2018

جے سوریہ ہنوز بیساکھیوں کے محتاج

کولمبو۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن ہارڈ ہٹر جے سوریا اب اپنے قدموں پر کھڑے نہیں ہو پا رہے۔اپنے کیریئر میں دنیا بھر کے بولرز کیلئے خوف کی علامت بننے والے سری لنکن ہارڈ ہٹر جے سوریا اب اپنے قدموں پر کھڑے نہیں ہو پا رہے تاہم ان کے گھٹنے جواب دے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ بیساکھیوں کے بغیر چل پھر نہیں سکتے، جلد ہی ان کی علاج کیلئے میلبورن روانگی متوقع ہے۔یاد رہے کہ 48 سالہ جے سوریا نے اپنے کیریئر کے دوران 13 ہزار ایک روزہ رنز اسکور کیے جبکہ سری لنکا کی 1996 میں ورلڈ کپ فتح میں بھی انھوں نے اہم کردار اد ا کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT