Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / جے شاہ ہتک عزت معاملہ میں صحافی کو عبوری راحت

جے شاہ ہتک عزت معاملہ میں صحافی کو عبوری راحت

نئی دہلی، 15 مارچ (یواین آئی) سپریم کورٹ نے بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے ذریعہ دائر ہتک عزت مقدمہ میں آج ویب سائٹ ‘ دی وائر’ کے صحافی کو 12 اپریل تک عبوری راحت فراہم کی ہے ۔سپریم کورٹ نے گجرات کی مجسٹریٹ عدالت کو ویب پورٹل کے صحافی کے خلاف فی الحال کوئی کاروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ پر مشتمل بنچ نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کو ذمہ داری سے کام کرنا چاہئے ۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے ۔ویب سائٹ نے جے شاہ کے سلسلہ میں ایک مضمون شائع کیا تھا۔ جس پر انہوں نے ویب سائٹ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT