Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / جے منجولہ، ڈی آر ڈی او کی پہلی خاتون ڈائرکٹر جنرل

جے منجولہ، ڈی آر ڈی او کی پہلی خاتون ڈائرکٹر جنرل

عثمانیہ یونیورسٹی کی قابل فخر دختر کو اہم اعزاز
بنگلورو 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی ادارہ برائے دفاعی ترقی و تحقیق (ڈی آر ڈی او) نے کہاکہ جے منجولہ کو ڈائرکٹر جنرل الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشنس مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح وہ اس ادارہ کی پہلی خاتون سربراہ بن گئی ہیں۔ اُنھوں نے سرکردہ سائنسداں اور ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر کے ڈی نائک سے اس عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ جو بحیثیت ڈائرکٹر جنرل الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن سسٹمس کی زائد ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے۔ جے منجولہ کو ڈی آر ڈی او کے اس شعبہ کی پہلی خاتون ڈائرکٹر جنرل مقرر کئے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ جولائی 2014 ء سے ڈی آر ڈی او کے شعبہ ڈیفنس ایوانکس ریسرچ اسٹابلشمنٹ (ڈیر) کی قیادت کررہی تھیں۔ منجولہ اپنی مادر علمی ادارہ حیدرآباد کی جامعہ عثمانیہ کی قابل فخر دختر ہیں اور الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشنس انجینئر ہیں۔ ڈی آر ڈی او نے کہا ہے کہ جے منجولہ ماضی میں حیدرآباد کی ڈیفنس الیکٹرانکس ریسرچ لیباریٹری میں 26 سال تک خدمات انجام دے چکی ہیں جنھیں مربوط الیکٹرانکس وار فیر پر غیرمعمولی دسترس و عبور حاصل ہے۔ جے منجولہ کئی دفاعی آلات کی تزئین و ایجاد کرچکی ہیں جنھیں فوج کے تینوں زمینی، فضائی اور بحری شعبوں کے علاوہ نیم فوجی فورسیس میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ منجولہ سال 2011 ء میں ڈی آر ڈی او کا ’کارکردگی و مہارت‘ ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT