Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / جے پربھاکر ، وائی ایس آر کانگریس سے مستعفی

جے پربھاکر ، وائی ایس آر کانگریس سے مستعفی

پارٹی میں صرف جگن کے رشتہ داروں کا راج، وائی ایس آر کے حامی نظرانداز

پارٹی میں صرف جگن کے رشتہ داروں کا راج، وائی ایس آر کے حامی نظرانداز
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو آج اس وقت زبردست دھکہ و جھٹکہ لگا جب وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ایک حرکیاتی قائد و رکن قانون ساز کونسل مسٹر جے پربھاکر راؤ نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ مسٹر پربھاکر راؤ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن کو ( وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ) ان کی خدمات کا احساس نہ ہو ۔ اور پارٹی میں ڈسپلن نہ ہو ۔ ان کے ساتھ برقرار رہنا اور وابستہ رہنا ممکن نہیں ہے کیوں کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں مسٹر جگن موہن ریڈی کے رشتہ داروں کے سواء وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے حامیوں کی کوئی اہمیت و مقام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محض وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے ساتھ ان کی قربت اور ان کے کٹر حامی ہونے کی وجہ سے ہی وہ کسی اور پارٹی میں نہ جاکر مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ساتھ اپنی وابستگی کو برقرار رکھا ۔ لیکن وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں مسلسل ان کے ساتھ امتیاز برتا جارہا ہے بلکہ ان کی توہین کرنے جیسا رویہ اختیار کیا جارہا ہے ۔ مسٹر جے پربھاکر نے وائی ایس جگن موہن ریڈی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی گرفتاری کو انہوں نے غیر جمہوری اقدام قرار دیا تھا بلکہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی گرفتاری کے خلاف منظم کردہ دھرنا میں حصہ لیا تھا ۔ لیکن اس دھرنا منظم کیے جانے پر پولیس کی جانب سے درج کردہ مقدمہ میں انہیں ( پربھاکر کو ) عدالت سے سمن جاری ہونے پر مسٹر سبا ریڈی نے مسٹر پربھاکر راؤ کے تعلق سے اپنی لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو جاننے سے صاف انکار کردیا ۔ انہوں نے انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ناکامی کے لیے بھی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے رشتہ دار ہی مکمل ذمہ دار ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT