Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / جے پور:کرفیو میں نرمی، صورتحال معمول پر

جے پور:کرفیو میں نرمی، صورتحال معمول پر

جے پور۔ 13 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کرفیو زدہ چار تھانہ علاقوں میں آج دن بھر کے لئے کرفیو میں ڈھیل دی گئی ۔ اس دوران صورتحال معمول پر نظر آئی۔ پولیس ڈپٹی کمشنر ستیندر سنگھ نے بتایا کہ شہر میں حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں اور کرفیو میں نرمی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کے جوان پورے علاقے میں گشت کررہے ہیں۔کرفیو میں صبح 6 بجے ڈھیل دی گئی۔ لوگ معمول کے مطابق اپنے کاموں سے نکلے اور ضرورت کے کام کئے ۔ کرفیو میں نرمی دینے کے بعد آج سے اسکول اور کالج بھی کھول دیئے گئے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر متاثرہ علاقوں میں پولیس کے جوانوں، ریپڈ ایکشن فورس اور ایس ٹی ایف کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کو فی الحال بند رکھا گیا ہے ۔

کہکشاں کے رنگوں کی طرح ہے عارفانہ اور عاشقانہ شاعری:شمیم طارق
ممبئی۔ 13 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) جس طرح کہکشاں میں کئی رنگ سموئے ہوئے ہوتے ہیں اور انسان اپنی افتاد طبع کے مطابق ان سے لطف اندوز ہوتا ہے اسی طرح شعروں میں مضمر معنوی کائنات قاری کے ذہن، ذوق اور ظرف کے مطابق اپنا اثر مرتب کرتی ہے اسی لیے ایک ہی شعر رند اور اوباش شخص کو بھی مسرور کرتا ہے اور صلحا و صوفیا بھی اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ معروف نقاد اور محقق شمیم طارق نے ممبئی یونیورسٹی کے شعبۂ عربی میں اپنی تصنیف تصوف اور بھکتی۔ تنقیدی اور تقابلی مطالعہ کے چوتھے ایڈیشن کے استقبال کے لیے منعقدہ ادبی تقریب میں عارفانہ اور عاشقانہ شاعری کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے مندرجہ بالا خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے میرؔ، حسرتؔ، اقبالؔ کے شعروں کے حوالے سے عارفانہ اور عاشقانہ شاعری کے مزاج میں فرق کو بڑی خوبی سے واضح کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT