Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / جے پور میں سونیا گاندھی کی 12اپریل کو عوامی ریالی

جے پور میں سونیا گاندھی کی 12اپریل کو عوامی ریالی

جے پور۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی جے پور رورل حلقہ سے کانگریس امیدوار کی تائید میں 12اپریل کو ایک عوامی ریالی سے خطاب کریں گی۔ پی سی سی جنرل سکریٹری پکھراج پراشر نے کہا کہ راہول گاندھی بھی جھنجھنو، بار میر اور اودے پور حلقہ انتخابات میں 10اپریل کو عوامی ریالیوں سے خطاب کریں گے۔ راہول گاندھی جن امیدواروں کی تائ

جے پور۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی جے پور رورل حلقہ سے کانگریس امیدوار کی تائید میں 12اپریل کو ایک عوامی ریالی سے خطاب کریں گی۔ پی سی سی جنرل سکریٹری پکھراج پراشر نے کہا کہ راہول گاندھی بھی جھنجھنو، بار میر اور اودے پور حلقہ انتخابات میں 10اپریل کو عوامی ریالیوں سے خطاب کریں گے۔ راہول گاندھی جن امیدواروں کی تائید میں شرکت کریں گے

ان میں راج بالا اولا ( جھنجھنو)، رگھوویر منیا ( ادے پور) اور ہریش چودھری( بارمیر) شامل ہیں۔ دوسری طرف سینئر پارٹی لیڈر اور ایم پی کماری شیلجہ جو ریاست میں پارٹی امور کی انچارج ہیں، کل مذکورہ بالا تینوں مقامات کا دورہ کریں گی تاکہ راہول گاندھی کے جلسہ کے لئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لے سکیں۔

TOPPOPULARRECENT