Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / جے ڈی ایس قائدین کی کانگریس کی تائید یا شمولیت متوقع

جے ڈی ایس قائدین کی کانگریس کی تائید یا شمولیت متوقع

بنگلور۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق وزیراعظم جے ڈی ایس قائد ایچ ڈی دیوے گوڑا نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کے قائدین 21 اگسٹ کے ضمنی اسمبلی انتخابات میں حلقہ شکاری پورہ سے کانگریس کی تائید کرنے تیار ہیں اور امکان ہے کہ وہ دو قومی پارٹیوں میں سے کسی ایک میں شمولیت اختیار کرلیں یا پھر جے ڈی ایس میں ہی برقرار رہ کر اس کو مستحکم کریں۔ انھوں نے

بنگلور۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق وزیراعظم جے ڈی ایس قائد ایچ ڈی دیوے گوڑا نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کے قائدین 21 اگسٹ کے ضمنی اسمبلی انتخابات میں حلقہ شکاری پورہ سے کانگریس کی تائید کرنے تیار ہیں اور امکان ہے کہ وہ دو قومی پارٹیوں میں سے کسی ایک میں شمولیت اختیار کرلیں یا پھر جے ڈی ایس میں ہی برقرار رہ کر اس کو مستحکم کریں۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قائدین نے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی تائید سے اتفاق کرلیا ہے۔ ان کے سامنے دو متبادل ہیں۔ یا تو دونوں قومی پارٹیوں میں سے کسی ایک میں شمولیت اختیار کریں یا جے ڈی ایس میں برقرار رہیں۔ دیوے گوڑا کا یہ تبصرہ چیف منسٹر سدارامیا کے 13 اگسٹ کو اس دعویٰ کے بعد منظر عام پر آیا ہے کہ مقامی جے ڈی ایس قائدین ضمنی انتخابات میں کانگریس کی تائید کرنے تیار ہیں جس کا مقصد بی جے پی سے یہ نشست چھین لینا ہے۔ دیوے گوڑا نے کہا کہ قائدین کے سامنے دیگر متبادل یہ ہے کہ یا تو وہ پارٹی میں برقرار رہیں اور اس کی بنیادی سطح سے استحکام کے لئے جدوجہد کریں۔ اگر وہ پارٹی سے ترکِ تعلق کرنے پر راضی نہ ہوں تو وہ جے ڈی ایس کے عہدیداروں کے اجلاس میں جو کل مقرر ہے، شرکت کرسکتے ہیں جس میں ریاست میں جے ڈی ایس کے استحکام پر غور کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT