Saturday , July 21 2018
Home / سیاسیات / جے ڈی ایس کے 4 باغی ارکان مستعفی، کانگریس میں شمولیت

جے ڈی ایس کے 4 باغی ارکان مستعفی، کانگریس میں شمولیت

بنگلورو۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک اسمبلی میں آج جے ڈی (ایس) کے چار باغی ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا جس سے پارٹی کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔ کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار کے حق میں کراس ووٹنگ کے ایک دن بعد یہ معاملہ ہوا۔ بی زیڈ ضمیر احمد خان، سرینواسا مورتی، این سی سوامی اور بھیما نائیک نے اپنا استعفیٰ نامہ اسپیکر اسمبلی کرناٹک کے بی کولیواڈ کو ان کے مکان میں پیش کیا۔ ایک یا دو دن میں یہ ارکان اسمبلی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔ 7 کے بشمول 4 ارکان پارٹی قیادت سے ناراض تھے۔ خصوصاً ایچ ڈی کمارا سوامی اور ریاستی یونٹ چیف کے فرزند اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑہ سے سخت نالاں تھے۔ اسپیکر اسمبلی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے استعفوں کو قبول کرلیا گیا ہے۔ ان چار قائدین نے لیجسلیٹیو اسمبلی میں بھی اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ان کا یہ فیصلہ بغیرکسی سیاسی دباؤ کے ہے۔ استعفیٰ کے بعد میڈیا سے کہا کہ ضمیر خاں عنقریب پارٹی سے بھی مستعفی ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT